پی ٹی آئی کے این اے 254 سے کامیاب امیدوار کے اشتہاری ہونے کا انکشاف

12:34 PM, 3 Aug, 2018

کراچی : این اے 254 کراچی سے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار محمد اسلم خان کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ اشتہاری ملزم ہیں۔ ایم کیو ایم کے این اے 254 سے ہارنے والے ا میدوارشیخ صلاح الدین کی جانب سے ریٹرننگ افسر کو جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ این اے 254 سے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار محمد اسلم خان اشتہاری ملزم ہیں۔ اسلم خان کسٹم کورٹ کے 1997 کے کیس میں اشتہاری ہیں اس لیے ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔

درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ اسلم خان نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے جس کی بنا پر وہ صادق اور امین نہیں رہے اس لیے انہیں نا اہل قرار دیا جائے۔

مزید پڑھیں: پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت 20 اگست کو مقرر

شیخ صلاح الدین کی درخواست پر ریٹرننگ افسر نے کہا کہ رزلٹ سے متعلق تمام کارروائی مکمل کر کے الیکشن کمیشن کو بھجوا دی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں شیخ صلاح الدین کا کہنا تھا کہ محمد اسلم کو اشتہاری قرار دینے کا کسٹم کورٹ کا فیصلہ ریٹرننگ افسر کو جمع کر ادیا ہے نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست الیکشن کمیشن کو بھی دے رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں