اسلام آباد : بھارتی فورسز کی جانب سےکنٹرول لائن پر منڈال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے پاکستانی خاتون شہید ہوگئی ۔ پاکستان نے بھارتی فوج کی ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو وزارت خارجہ طلب کیا اور احتجاجی مراسلہ اُن کے حوالے کیا ۔
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل نے کہا کہ منڈال سیکٹرکے گھاسلہ گائوں کونشانہ بنایاگیا،بھارتی فوج جان بوجھ کرشہری آبادی کونشانہ بنارہاہے، منڈال سیکٹر کے گھاسلہ گاؤں کے قریب لائن آف کنڑول پر ہونے والی بھارتی فائرنگ سے نصرت بی بی نامی خاتون شہید ہوگئی ۔ پاکستان نے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا جہاں ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ ایشیاء /سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے اُنہیں باور کرایا کہ بھارت جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لائن آف کنٹرول اور سرحد کے ساتھ آبادی پر بھارتی فوج مسلسل شہریآبادی والے علاقوں کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنا رہی ہے۔ 2018 میں بھارتی فورسز نے لائن کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈ ری پر1400 سے زائدمرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے، جس کے نتیجے میں 30 معصوم شہری شہیداور121 زخمی ہوئے۔ شہری آبادی کو نشانہ بنانا قابل مذمت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
عسکری ذرائع کے مطابق بھارت نے رواں سال کے دوران چار سو مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں تیس افراد شہید ہوچکے ہیں اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔