بجلی کی طلب میں اضافہ، شارٹ فال 3 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا

09:53 AM, 3 Aug, 2018

لاہور: بجلی کی طلب میں اضافے کے بعد شارٹ فال 3 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ بجلی کی مجموعی طلب 21 ہزار میگا واٹ جبکہ پیدوار 18 ہزار میگاوات تک ہے۔

ذرائع کے مطابق لیسکو کو 550 میگا واٹ بجلی کی قلت کا سامنا ہے جس کے باعث لاہور کے مختلف علاقوں میں 3 سے 6 گھنٹے کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج کم ہونے سے پن بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا کی پاکستانی امداد میں کمی، سرحدی نگرانی کی مد میں 15 کروڑ ڈالر مختص

لیسکو حکام کا کہنا ہے گزشتہ رات کے ٹیکنیکل فالٹ پر قابو پا لیا گیا۔ بجلی کی بندش لوڈ شیڈنگ اور معمول کے تکنیکی خرابیوں کے باعث ہے سسٹم اوور لوڈ ہونے سے ٹرپنگ شکایات بھی موجود جس کی شدت سے بجلی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں