معروف قوال امجد صابری کے قاتل عارش کی سزا معطل کردی گئی

09:42 AM, 3 Aug, 2018

کراچی:معروف قوال امجد صابری کے قاتل عارش کی سزا معطل کردی گئی۔ عارش کی والدہ کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں سزائے موت کی معطلی کی درخواست کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:حسن اور حسین نواز کے ریڈ وارنٹ کے لیے انٹرپول سے رابطہ

تفصیلات کے مطابق معروف قوال امجد صابری کے قتل کے الزام میں عارش نامی نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم سرگودھا کا رہائشی تھا۔اس کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں، علیم خان
فوجی عدالت نے مقدمے کی کاروائی مکمل ہونے کے بعد شواہد کی موجودگی میں ملزم کوسزائے موت سنائی تھی۔تاہم اس کے بعد ملزم عارش کی والدہ نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ عارش کی سزا کو معطل کیا جائے۔ عارش کی والدہ کی جانب سے دی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان کے بیٹے کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کی پاکستانی امداد میں کمی، سرحدی نگرانی کی مد میں 15 کروڑ ڈالر مختص
ملزم کی والدہ کی جانب سے دی گئی درخواست میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ اسے صفائی کا موقع بھی نہیں دیا گیا۔پشاور ہائیکورٹ میں اس درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی سزائے موت کا فیصلہ معطل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ، قریبی ذرائع

بعد ازاں کیس کی سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔یاد رہے کہ 22جون 2016 کو معروف قوال امجد صابری کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ نجی ٹی وی میں رمضان نشریات کی ریکارڈنگ کے سلسلے میں جارہے تھے۔اس موقع پر موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔ انہیں لیاقت آباد دس نمبر فلائی اوور کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے انھیں نشانہ بنایا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں