نیو یارک: ایپل کمپنی کے بانی آنجہانی اسٹیو جابز کی صاحبزادی نے ان پر الزام عائد کیا ہے کہ ڈیجیٹل الیکٹرانکس کی دنیا میں تہلکہ مچانے والے اسٹیو جابز ازدواجی زندگی میں بہت خود غرض تھے۔
ایپل کمپنی کے بانی اسٹیو جابز کی بیٹی لیزا برینن نے نے سارا راز کھول دیا۔ اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ اسٹیو نے ان کی والدہ کو عین اس وقت تنہا چھوڑ دیا جب وہ حاملہ ہو گئی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ نہ صرف یہ بلکہ انہوں نے مجھے قبول کرنے سے بھی انکار کیا تھا۔ معاملہ عدالت پہنچا اور ڈی این اے کے ذریعے رشتہ ثابت ہونے کے باوجود اسٹیو نے مجھے بطور بیٹی قبول نہیں کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سہانا خان نے شوبز کی دنیا میں باقاعدہ قدم رکھ دیا، تصاویروائرل
لیزا کہتی ہیں کہ ایک دن انہیں قبول کرنا ہی پڑا لیکن شاید دل سے نہیں کیا اور بسترم رگ پر پڑے باپ کے نفرت بھرے جملے جب کانوں میں گونجتے ہیں تو زخم پھر سے ہرے ہو جاتے ہیں۔
تازہ اطلاعات کے مطابق آئی فون کے معروف برانڈ بنانے والی آنجہانی اسٹیو جابز کی کمپنی ایپل دس کھرب ڈالرز تقریباً (پاکستانی 124 کھرب روپے) مالیت کے اثاثوں کی حامل پہلی نجی کمپنی بن گئی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں