بانی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم انکشاف سامنے آ گیا

08:14 AM, 3 Aug, 2018

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم انکشاف سامنے آ گیا۔ بیرون ملک 69 بینک اکاؤنٹس میں ایک ارب 32 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم جمع کرائی گئی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق یہ پیسہ کراچی میں بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں سے اکھٹا کیا گیا۔

مزید پڑھیں: حسن اور حسین نواز کے ریڈ وارنٹ کے لیے انٹرپول سے رابطہ
 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ رقم مبینہ طور پر خدمت خلق فاؤنڈیشن اور ایم کیو ایم کے ارکان پارلیمنٹ کے اکاؤنٹس کے ذریعے بیرون ملک منتقل کی گئی۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ یہ رقم 2013 سے 2015 کے درمیان ان اکاؤنٹس میں جمع کرائی گئی۔

وفاقی حکومت نے اس معاملے میں برطانوی وکیل کی خدمات بھی حاصل کر لی ہیں اور وزارتِ خارجہ کے ذریعے ان ملکوں سے رابطہ کر کے معلومات مانگی گئی ہیں جن کے جواب کا انتظار ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں