اسلام آباد: حکومت پاکستان نے حسن نواز اور حسین نواز کے ریڈ وارنٹ کے اجرا کے لیے انٹرپول سے رابطہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے حکومت کی طرف سے انٹر پول کے ہیڈ کوارٹر فرانس کو حسن نواز اور حسین نواز کے ریڈ وارنٹ کے اجرا کے لیے درخواست بھیج دی۔
درخواست جمعرات کے روز ایف آئی اے کے ہیڈ کوارٹر سے بھجوائی گئی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں عدالت نے حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ جاری کیے ہیں۔
مزید پڑھیں: عمران خان ٹوئیٹر پر مقبول دنیا کے ساتویں بڑے رہنما بن گئے
واضح رہے کہ حسن اور حسین نواز کو نیب ریفرنسز میں میں احتساب عدالت کی طرف سے اشتہاری قرار دیا گیا ہے اور اس حوالے سے نیب کی جانب انٹر پول سے رابطہ کر کے حسن اور حسین نوازکے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کی گئی تھی ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں