عمران خان کے میسجز میں شادی کا اشارہ ہوتا تھا: عائشہ گلالئی

10:57 PM, 3 Aug, 2017

اسلام آباد: تحریک انصاف کی باغی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران خان کے میسجز میں شادی کا اشارہ ہوتا تھا تمام چیزوں کے ثبوت موجود ہیں مگر جج کے سامنے پیش کروں گی، عمران میرے سامنے بیٹھ جائیں تو میسجز سے انکار نہیں کر سکتے.

 ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا عمران خان کے میسجز میں شادی کا اشارہ ہوتا تھا تمام چیزوں کے ثبوت موجود ہیں مگر جج کے سامنے پیش کروں گی. عمران میرے سامنے بیٹھ جائیں تو میسجز سے انکار نہیں کر سکتے. عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ میرے والد نے ان سے کہا کہ آپ کا مقصد کیا ہے تو وہ ادھر ادھرکی باتیں کرنے لگے، 2013 میں مجھے عمران کے بیہودہ میسجز آنا شروع ہوئے۔ عائشہ گلالئی نے مزید کہا کہ تمام چیزوں کے ثبوت موجود ہیں مگر جج کے سامنے پیش کروں گی، عمران میرے سامنے بیٹھ جائیں تو میسجز سے انکار نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نے ذاتی نمبر سے میسجز بھیجے تھے، شرم کی وجہ سے چار سال تک بات نہیں کی، عمران مجھے بلیک بیری بطور تحفہ دینا چاہتے تھے مگر میں نے انکار کر دیا تھا. عمران کے میسجز میں شادی کا اشارہ ہوتا تھا، عمران کی وجہ سے سیاست میں نہیں آئی اور نہ ہی سیاست چھوڑوں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے پی ٹی آئی کی وجہ سے سیٹ نہیں جیتی بلکہ اپنی محنت سے حاصل کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ایک جلسے میں عمران سے خطاب کا کہا لیکن انہوں نے میرے علاقے کی خاتون کو موقع دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
 

مزیدخبریں