ملائیشیا،ملین ڈالرز کے جنگلی جانوروں کے اعضاءکی سمگلنگ روک دی گئی

10:16 PM, 3 Aug, 2017

کوالالمپور:ملائیشیائی حکومت نے ائیرپورٹ سے10 ملین ڈالر سے زائد مالیت کے جنگلی جانوروں کے اعضا ضبط کرلیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیائی حکومت نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ کسٹم حکام نے دارالحکومت کوالالم پور کے ہوائی اڈے پر 10 ملین ڈالر سے زائد مالیت کے ہاتھی دانت اور پینگولین کی جلد کے سخت چمکدار چھلکے ضبط کر لیے ہیں ۔
اس کارروائی میں ضبط کئے جانیوالے ہاتھی کے دانتوں کا وزن 76 کلوگرام ہے اور یہ نائجیریا کے بڑے شہر لاگوس سے اتحاد ایئر لائنز کی ایک پرواز کے ذریعے کوالالم پور منتقل کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ نایاب ہونے والی جنگلی حیات کے یہ اعضا جعلی نام اور پتوں کے ذریعے اسمگل کیے جا رہے تھے۔ تاہم ملائیشیاحکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ ضبط کی گئی اشیا کی منزل ملائیشیا ہی تھی یا کوالالم پور سے انہیں کہیں اور منتقل کیا جانا تھا۔

مزیدخبریں