کوئٹہ:بلوچستان کی طبی تاریخ میں نمایاں تبدیلی سامنے آئی ہے، صوبے میں گردے کی پیوندکاری کاآغاز کر دیا گیا ہے۔کوئٹہ میں اس مشن کے آغاز میں پہلی بار پیوند کاری کے تین کامیاب آپریشن کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نیفرالوجی اینڈ یورولوجی کوئٹہ میں گردوں کی پیوند کاری میں ادارے کی ڈاکٹروں کی ٹیم نے حصہ لیا، آپریشن میں ایس آئی یو ٹی کےماہرڈاکٹرکی بھی معاونت رہی، تینوں مریضوں کا تعلق بلوچستان سے ہے اور مالی طور پر کمزور ہیں۔
انسٹی ٹیوٹ کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر عبدالکریم زرکون کے مطابق ادارے نے پیوند کاری کا اآغاز کرکے بڑا اچھا قدم اٹھایا ہے کیونکہ بلوچستان میں گردوں کی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق گردے کی پیوند کاری میں فیملی ڈونر کے ساتھ 10لاکھ اور بغیر فیملی ڈونر کے ساتھ 30لاکھ روپے خرچہ آتا ہے ۔
بلوچستان میں بھی گردے کی پیوندکاری کا آغاز کردیا گیا
08:39 PM, 3 Aug, 2017