دانتوں اور مسوڑھوں کی درد سے بچئیے

دانتوں اور مسوڑھوں کی درد سے بچئیے

اکثر ہم کھانے پینے میں بے احتیاطی سے کام لیتے ہوئے ٹھنڈی اور گرم چیز کا ایک ساتھ استعمال کرلیتے ہیں جس سے دانتوں کے ساتھ مسوڑھوں میں بھی تکلیف کی شکایت ہوتی ہے لیکن طبی ماہرین نے اس مسئلے کا حل بھی ڈھونڈ لیا ہے ۔

دانتوں اور مسوڑھوں کو مضبوط رکھنے کے لےے صحت مند خوراک کا انتخاب بہت ضروری ہے ۔

کیلشیم:
صحت مند رہنے اور صحت مند زندگی گزارنے کیلئے ضروری ہوتا ہے کہ اچھی غذا کا انتخاب کیا جائے۔اگر ایسی غذا کھائی جائے جس سے کیلشیم پروٹین کی فراہمی نا ہو تو صحت متاثر ہونے لگتی ہے۔ کیلشیم کی کمی مسوڑھوں اور دانتوں کی جڑوں کو کمزور کر دیتی ہے جس کے نتیجے میں مسوڑھوں میں درد، سوجن اور دیگر شکایات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ دود ھ کا استعمال بھی ہمارے دانتوں اور مسوڑھوں کی حفاظت کرتا ہے کیونکہ اس میں کیلشیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔

غذا کا درست تعین:
زیادہ مٹھاس والی اشیاءبھی ہمارے دانتوں اور مسوڑھوں کیلئے نقصان دہ ہیں کیونکہ زیادہ مٹھاس مسوڑھوں اور دانتوں کے لیے مضر ہے اس سے دانت اور مسوڑھے کمزور ہوجاتے ہیں پھر دانتوں میں گندگی پیلاہٹ اور کیڑا لگنے لگتا ہے۔

رسیلے پھلوں کا استعمال کرنا:
اگر مسوڑھوں میں سے خون آنے لگتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپکو وٹامن سی کی ضرورت ہے ۔وٹامن سی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ رسیلے پھلوں کی خوراک لی جائے۔نارنجی، تربوز، لیمو، آملہ، ناشپتی یہ تمام پھل وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں۔
مسوڑھوں میں بہت زیادہ خون آنے کی وجہ سے جگر میں خرابی ہوجاتی ہے۔

نمکین پانی:
نمکین پانی میں بیکنگ سوڈا اور لیمو ملا کر دانتوں کی صفائی کی جائے تو مسوڑھوں کی تکلیف بھی دور ہوتی ہے ساتھ ہی دانتوں کی پیلاہٹ بھی چلی جاتی ہے۔