فلم ”باجی راؤ مستانی“ دیکھ کر پاگل ہوگیا تھا، شاہد کپور

فلم ”باجی راؤ مستانی“ دیکھ کر پاگل ہوگیا تھا، شاہد کپور

ممبئی: بالی ووڈ سٹارشاہد کپور نے ہدایت کار سنجے لیلیٰ بھنسالی کی فلم ”باجی راؤمستانی“ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ باجی راؤ مستانی دیکھنے کے بعد پاگل ہوگیا تھا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہد کپور نے ایک انٹرویو کے دوران فلم کے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں”باجی راؤ مستانی“ دیکھنے کے بعد پاگل ہوگیا تھا، فلم میں تاریخ اور محبت کو بہت اچھے انداز میں پیش کیا گیا ہے، مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ میں بالی ووڈ کے منجھے ہوئے ہدایت کار سنجے لیلیٰ بھنسالی کی اگلی فلم ”پدما وتی“ کا حصہ ہوں۔
واضح رہے کہ فلم ”پدماوتی“ میں دپیکا پڈوکون رانی پدماوتی، شاہد کپور ان کے شوہر راول رتن سنگھ اور رنویر سنگھ علاؤالدین خلجی کا کردار نبھارہے ہیں، تاہم یہ فلم اپنی تکمیل کے مراحل سے ہی مختلف تنازعات کا شکار ہوگئی تھی جہاں نامعلوم افراد نے دوبار فلم کے سیٹ میں گھس کر توڑ پھوڑ کرنے کے ساتھ سیٹ کوآگ لگادی تھی۔