حمزہ شہباز کی رہائشگاہ کے باہر نون اور جنون آمنے سامنے

حمزہ شہباز کی رہائشگاہ کے باہر نون اور جنون آمنے سامنے

ڈونگا گلی: مسلم لیگ ن کے کارکن ڈونگا گلی میں حمزہ شہباز کے گھر کے باہر پہنچ گئے۔ کارکن شیر آیا، شیر آیا کے نعرے لگاتے رہے۔

لیگی کارکن رو عمران رو کے نعرے بھی لگاتے رہے جس کے بعد تحریک انصاف کے کارکن بھی وہاں پہنچ گئے اور حمزہ شہباز کی رہائشگاہ کے باہر مظاہرہ کیا دونوں جماعتوں کے کارکن آمنے سامنے آئے تو ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کے باعث فضا سیاسی رنگ میں رنگ گئی۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے نواز شریف کے خلاف نعرے بازی کی اور اپنی پارٹی کے حق میں بھی نعرے لگائے۔

مصنف کے بارے میں