ممبئی: بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے فلمی دنیا سے عدم دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال ان کا فلموں میں کام کرنے کا کوئی اراداہ نہیں ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں امیتابھ بچن کی بیٹی اورنویا کی والدہ شوئیتا بچن نندا نے اپنی بیٹی کے مستقبل کے ارادوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ نویا کو بالی ووڈ میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، فی الحال وہ بین الاقوامی ایڈورٹائزنگ کمپنی میں انٹرن شپ کررہی ہے اوروہاں بہت خوش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی بیٹی کے بالی ووڈ میں آنے کے بالکل خلاف نہیں ہیں کیونکہ ہم آج جو کچھ بھی ہیں فلم انڈسٹری کی بدولت ہی ہیں، ہمارا خاندان بھارت کے عزت دار گھرانوں میں سے ایک ہے، میڈیا ہمیں خصوصی کوریج دیتا ہے اس کے پیچھے بھی بالی ووڈ ہی ہے، لہٰذا مجھے خوشی ہوگی کہ میری بیٹی اپنے نانا امیتابھ بچن، ماموں ابھشیک بچن اور ان کی اہلیہ ایشوریا کی طرح فلموں میں نام بنائے لیکن فی الحال نویا کا بالی ووڈ میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
امیتابھ بچن کی نواسی کا فلمی دنیا سے عدم دلچسپی کا اظہار
ممبئی: بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے فلمی دنیا سے عدم دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال ان کا فلموں میں کام کرنے کا کوئی اراداہ نہیں ہے۔
06:46 PM, 3 Aug, 2017