ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی 22 سالہ ماڈل نے شوہر سے ویڈیو کال کے دوران پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔
بین الاقوامی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق ریسیلا بنت وزیر نامی ماڈل کی لاش بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ میں واقع ان کے گھر پر پائی گئی، انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ماڈل کی ایک تین سالہ بیٹی بھی ہے، جو اس واقعے کے وقت اپنی نانی کے گھر پر تھی۔
پولیس کے مطابق ماڈل کی خودکشی کی وجہ اب تک سامنے نہیں آئی تاہم ایسا لگ رہا ہے کہ انہوں نے اپنی شادی شدہ زندگی میں ہونے والے مسائل کے باعث یہ اقدام اٹھایا۔رپورٹس کے مطابق ریسیلا نے اپنے شوہر سے ویڈیو کال کے دوران ان کے سامنے خود کشی کی۔ان کے شوہر نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے ریسیلا سے آخری مرتبہ واٹس اپ پر رواں ہفتے یکم اگست کو بات کی تھی۔