پشاورپولیس نے 14 افراد کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر 40 ملزمان کو گرفتار کر لیا

05:58 PM, 3 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

پشاور: پشاور  پولیس نے گزشتہ سہ ماہی کے دوران 14 افراد کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر 40 ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ۔زیادہ تر قتل جائیداد ،مستورات اور غیرت کے نام پر ہوئے ہیں۔

ایس ایس پی آپریشن سجاد خان کی ہدایت پر گزشتہ سہ ماہی کے دوران ہر تھانہ کی سطح پر خصوصی  ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے تفتیش کر کے مقدمات میں کامیابی کیساتھ ملزمان تک رسائی حاصل کرکے خواتین سمیت40 ملزمان کو گرفتار کر کے سلا خوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

تھانہ انقلاب کی حدود میں 8افراد کے اندھے قتل جو مستورات،غیرت اورجائیدادپر ہوئے میں ملوث 16 ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکرلیا۔ تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں اندھے قتل میں 2 ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ تھانہ بھانہ ماڑی کی حدودمیں اندھے قتل کے 2 مقدمات میں 5 ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔

تھانہ متنی کی حدود میں اندھے قتل میں 3 ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کیاگیا۔ تھانہ آغامیر جانی شاہ کی حدود میں اندھے قتل میں ملوث3 ملزمان کوآلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ تھانہ متھرا کی حدود میں اندھے قتل میں خواتین سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کیاگیاجبکہ 16 اندھے قتل کے مقدمات میں تفتیش آخری مراحل میں ہے۔

مزیدخبریں