کپتان پر انگلی اٹھانے کے بعد عائشہ گلالئی پرکرپشن کے الزامات ،سابق پولیٹیکل ایڈوائزر بول پڑا

04:43 PM, 3 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: عائشہ گلالئی کے دو قریبی معاونین بھی کپتان کی حمایت میں بول پڑے ۔ انہوں نے عائشہ گلالئی پر کرپشن کا الزام عائد کیا اور دعویٰ کیا کہ ساری گیم کے پیچھے رکن قومی اسمبلی کے والد ہیں۔معاونین کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی نے کئی ترقیاتی منصوبوں میں مال بنایا۔

تفصیلات کے مطابق   عائشہ گلالئی کے سابق پولیٹیکل ایڈوائزربھی الزامات کی جنگ میں کود پڑے،عائشہ گلالئی کے ذاتی معاونین  نورزمان، مجاہد خٹک نے امیر مقام اور گورنر پختونخوا سے رابطوں کی کہانی بھی سنا دی۔ مجاہد خٹک نے کرک میں اسپتال بنانے کیلئے قطر اور دبئی سے اکٹھےکئے گئے دولاکھ درہم کا حساب مانگ لیا۔دونوں معاونین کا اصرار ہے کہ ساری منصوبہ بندی عائشہ گلالئی کے والد شمس القیوم کی ہے ، وہ نہ صرف مالی لین دین کر رہے تھے جبکہ نون لیگ سے رابطے بھی انہی کے ذریعے ہو رہے تھے۔

مزیدخبریں