پنجاب یونیورسٹی کے دبئی میں کیمپس کے قیام کے لئے معاہدہ طے پا گیا

پنجاب یونیورسٹی کے دبئی میں کیمپس کے قیام کے لئے معاہدہ طے پا گیا

لاہور:  پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس اور نالج اینڈ ہیومین ڈیویلپمنٹ دبئی کے زیر سرپرستی چلنے والے پروفیشنلز اینڈ اکاؤنٹینسی سنٹر دبئی کے مابین دبئی میں پنجاب یونیورسٹی کا کیمپس قائم کرنے اور مشترکہ طور پر صلاحیتوں میں اضافے کیلئے تربیتی پروگرامز منعقد کرانے کا معاہد ہ طے پا گیا ہے۔

اس سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کے آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی جس میں وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر،رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان، پرنسپل ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان، چیئرمین پروفیشنلز اینڈ اکاؤنٹینسی سنٹردبئی جمیل قریشی،صدر میاں احمد فرحان ، اکیڈا کنسلٹنگ ہیڈ حیدر زیدی، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر فوزیہ ہادی علی اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

معاہد ہ کے مطابق پروفیشنلز اینڈ اکاؤنٹینسی سنٹردبئی پنجاب یونیورسٹی کے دبئی میں کیمپس کے قیام کے سلسلے میں منصوبہ تیار کرنے کیلئے ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کو سہولیات اور معاونت فراہم کرے گی ۔دونوں ادارے صنعتوں کی پیشہ ورانہ ضروریات کے مطابق مشترکہ تربیتی سیمینارزاور ورکشاپس بھی منعقد کرائیں گے۔

ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس اورپروفیشنلز اینڈ اکاؤنٹینسی سنٹردبئی پاکستان اور بیرون ممالک میں ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس سے فارغ التحصیل طلباؤطالبات کیلئے روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے ڈیٹا بیس بھی قائم کریں گے۔

مصنف کے بارے میں