راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے قندھار میں امریکی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ جنرل قمر باجوہ نے حملے میں امریکی اسپیشل فورسز کے 2 جوانوں کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف کا کہنا ہے کہ دہشتگردمشترکہ دشمن ہیں، پاکستان مشترکہ خطرے اور دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قندھار میں امریکی فورسز پر حملے کی مذمت کی ہے اور واقعے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔آرمی چیف نے اسپیشل فورسز کے دو جوانوں کی ہلاکت پر بھی دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ لواحقین کی تکلیف اور نقصان کو سمجھ سکتے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے مشترکہ خطرے کا سامنا کر رہا ہے ۔