لاہور: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مال روڈ پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حمایت میں بینرز آویزاں کر دیئے گئے۔ بینرز پر یا اللہ یا رسول، نواز شریف بے قصور کے نعرے درج ہیں، صوبائی وزرا سمیت لیگی کارکنان کی تصاویر بھی بینرز پر آویزاں ہیں۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دینے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان اپنے قائد کی حمایت کیلئے میدان میں آگئے،،
پاکستان مسلم لیگ نون کے کارکنان کی جانب سے مال روڈسمیت اہم سرکاری عمارات ،،جن میں گورنر ہاوس،وزیر اعلی سیکرٹریٹ اور ٹاون ہال شامل ہیں ،،کے عقب میں نواز شریف کی حمایت میں بینرز آویزاں کیے گئے۔
بینرز پر "یا اللہ یا رسول، نواز شریف بے قصور” کے نعرے درج ہیں۔ بینرز پر صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر،زعیم قادری، لاہور کے صدر ایم این اےپرویز ملک، سمیت دیگر لیگی کارکنان نے اپنا نام اور تصاویر لگوا کر حمایت کے نام پر حاضری لگوا دی۔ بینرز لگانا غلط بات نہیں لیکن بینرز پر اللہ اور رسول ﷺ کا نام پرنٹ کرنا درست نہیں اور یہ بینرز جب زمین پر گرتے ہیں توتوہین کے زمرہ میں آتا ہے گرے ہوئے بینرز کو شہری دوبارہ واپس اٹکا دیتے ہیں۔