روس پر پابندیاں لگانے سے میں اور صدر ٹرمپ خوش نہیں ہیں، ٹیلرسن

04:24 PM, 3 Aug, 2017

واشنگٹن :امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے محکمہ خارجہ کی ڈیلی بریفنگ میں پہلی بار شامل ہو کر ، دوسرے اہم موضوعات کے ساتھ ساتھ شمالی کوریا ، وینزویلا ، چین ، مشرق وسطیٰ ، روس اور یوکرین کے لئے امریکی خارجہ پالیسی کے بارے میں اپنا خاکہ پیش کرکے نامہ نگاروں کو حیران کر دیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق کریملن کے راہنما ولادی میر پوٹن کی جانب سے ماسکو میں امریکی سفارت کاروں کی تعداد میں نمایاں کمی کے حکم کے بعد روس کے ساتھ امریکی تعلقات کے بارے میں سوال کیا گیا تو ٹلرسن نے کہا کہ صورتحال خراب ہے اور یہ مزید خراب بھی ہو سکتی ہے۔

چھ ماہ سے اعلیٰ ترین امریکی سفارت کار کے طور پر فائز امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے نامہ نگاروں کو اس بارے میں تفصیلات فراہم کیں کہ وہ روس سمیت، جس پر اس وقت ملک میں سب سے زیادہ توجہ مرکوز ہے۔

دنیا بھر کے ملکوں کے ساتھ تعلقات کو کس طرح دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کو بار بار انتباہ کر چکے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات خراب ہیں اور یہ اور یہ مزید بگڑ سکتے ہیں اور وہ ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں