کراچی: نواب شاہ کے قریب آئل ٹینکرالٹنے سے ڈرائیور زخمی ہوگیا ،آئل ٹینکر ہزاروں لیٹرپٹرول لے کرکراچی سے پنجاب جارہاتھا۔گزشتہ روز نواب شاہ کے قریب قومی شاہراہ سکھیو منو میں کراچی سے پنجاب جانے والا آ ئل ٹینکر بے قابو ہوکر اسکول کی دیوار میں جاگھسا، آئل ٹینکر الٹنے سے ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا، ڈرائیور کو تشویشناک حالت میں قاضی احمد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،ٹینکر میں ہزاروں لیٹر آئل موجود ہے، موٹروے پولیس نے سڑک بلاک کرکے امدادی کارووائی کی۔