ٹریفک سارجنٹ کیس، عبد المجید اچکزئی کےخلاف سماعت 11 اگست تک ملتوی

12:52 PM, 3 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ : ٹریفک پولیس سارجنٹ کو گاڑی کے نیچے کچلنے کے مقدمہ میں رکن بلوچستان اسمبلی عبد المجید اچکزئی کے وکیل نے انسداد دہشت گردی عدالت سے مقدمہ سے انسداد دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی استدعا کی ہے جبکہ عدالت نے کیس کی سماعت 11 اگست تک ملتوی کر دی ۔

عبد المجید اچکزئی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس کی جانب سے 302 کا مقدمہ بنایا گیا ہے اور اسکے ساتھ انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں اس دفعہ کو ختم کر کے مقدمہ عام عدالت کو بھجوایا جائے اور عام عدالت میں کیس کا ٹرائل کیا جائے ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد مقدمہ کی سماعت 11 اگست تک ملتوی کر دی جبکہ عبد المجید خان اچکزئی کے خلاف 1992 میں درج ہونے والے قتل کے مقدمہ میں وکیل کی درخواست پر کیس کی نقول فراہم کر دی گئی ہیں ۔

مزیدخبریں