ممبئی:معروف اداکار عامر خان آج کل اپنی آنے والی فلم "سیکرٹ سپر سٹار" کی شوٹنگ میں مشغول نظر آرہے ہیں اور فلم "سکرٹ سوپر سٹار" میں عامر خان شوخ موسیقار کا کردار ادا کریں گے۔
کرن راؤ معروف ڈرائر یکٹر ، فلم ساز اورعامر خان کی بیوی بھی ہیں عامر خان کے اس کردار کے مخالف تھیں ۔کرن راؤ نے بھارتی میڈیا سے بات کر تے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے فلم کی کہانی سنی تو عامر خان کو فلم کرنے سے منع کر دیاکیونکہ ان کو فلم کی کہانی مناسب نہیں لگی۔ عامر خان نے ہمیشہ سلجھے ہوئے سماجی مسائل پر مبنی کردار ادا کیے ہیں۔اس لیے ان کو نہیں لگتا تھا کہ عامر خان اس کردار کو بخوبی اداکر پائیں گے۔
کرن راؤ نے مزید یہ بھی کہا کہ ان کو نہیں لگتا تھا کہ عامر خان اس کردار کے لیے موزوں ہیں جبکہ عامر خان خود بھی اس کردار کو لے کر الجھن میں نظر آرہے تھے ۔ لہذا انہوں نے سکرین ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کرلیا۔
کرن راؤ نےبتا یاکہ سکرین ٹیسٹ کے نتا ئج نے نہ صرف ان کو حیران کر دیا بلکہ ان کو غلط ثابت کردیا کیو نکہ عامر خان نےاپنے نئے کردار کو نہ صرف بخوبی نبھایا بلکہ اس کردار سے ان کا نیا انداز بھی سامنے آیا۔