وزیر اعظم کو پہلے مری نہیں بلکہ قائد یا اقبال کے مزار پر جانا چاہیئے تھا،سراج الحق

11:45 AM, 3 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان سباسی کا پہلے مری جانا مناسب نہیں تھا۔ وزیراعظم کو پہلے علامہ اقبال اور قائداعظم کے مزار پر جاناچاہیے تھا۔جمعرات کولاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ اچھا ہوتا اگر تمام اپوزیشن جماعتیں مل کر وزیراعظم کا ایک امیدوارلاتیں۔ پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے آپس کے اختلافات کے باعث ایسا نہیں ہوسکا۔ انکا کہنا تھا کہ بہتر ہوگا این اے 120 میں اپوزیشن جماعتیں مل کر ایک امیدوار لائیں۔سراج الحق نے کہا کہ سب کو صادق اور امین ہوناچاہیے، کچھ لوگ اسے آئین میں سے نکالنے کی باتیں کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں