الریاض: سعودی عرب کی حکومت نے دنیا کا پہلا سرکاری اونٹ کلب قائم کردیا ہے جس کے اغراض و مقاصد میں اونٹوں کی نسلوں کے تحفظ سے لے کر ان کے بارے میں شعور و آگہی تک شامل ہیں۔ویسے تو ساری دنیا میں اونٹ کو ایک عجیب الخلقت جانور کا مقام حاصل ہے لیکن عرب تہذیب و تمدن میں اس کی خصوصی اہمیت ہے بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ عرب تہذیب اونٹوں کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتی تو یہ کچھ غلط بھی نہ ہوگا۔
ویب سائٹ ”العربیہ ڈاٹ نیٹ“ کے مطابق اسی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اب سعودی عرب کی حکومت نے وہاں پہلا سرکاری اونٹ کلب قائم کردیا ہے جس کے تحت اونٹ کی نایاب نسلوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا، اونٹوں کی تعداد اور اقسام کے بارے میں درست اعداد و شمار پیش کیے جائیں گے۔
اونٹوں کی بیماریوں کے بارے میں تحقیق کی جائے گی اور اونٹوں کے مالکان کو تعاون فراہم کیا جائے گا، سرزمین عرب میں اس جیسے دیگر کلبوں سے رابطہ کیا جائے گا اور ان کے تجربات سے واقفیت حاصل کی جائے گی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں