ممبئی :جان ابراہم نے کہا ہے کہ انسانی سمگلنگ کی بنیادی وجہ غربت، عدم مساوات، تنازعات اور ناخواندگی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار جان ابراہم نے کہا کہ کسی بھی قسم کی انسانی سمگلنگ انسانیت کیلئے سنگین خطرہ ہے، یہ انسانی حقوق اور وقار کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا اس کی بنیادی وجہ غربت، عدم مساوات، تنازعات اور ناخواندگی ہے۔ اگر ان خطرات کی نشاندہی کر کے ان پر توجہ دی جائے تو سمگلنگ میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکتی ہے۔
جان ابراہم کا کہنا تھا کہ ہر جگہ کے لوگوں کو انسانی حقوق کی پاسداری، تحفظ، عزت و احترام سے اس غیر انسانی فعل کو انجام تک پہچانا چاہیے یہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔