وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے اعزاز میں گارڈ آف آنر

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے اعزاز میں گارڈ آف آنر

اسلام آباد: نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی پیش کی۔ نومنتخب وزیراعظم نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں سے مصافحہ کیا اور گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ وزیراعظم کچھ دیر بعد مری کیلئے روانہ ہوں گے اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے اور نئی کابینہ کے معاملے پر مشاورت کی جائے گی۔

یاد رہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ روز وزارت عظمیٰ کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا تھا وہ پہلی مرتبہ آفس آئے جہاں پر ان کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم آفس کی میڈیا ٹیم کے سربراہ محی الدین وانی، پروٹوکول سٹاف اور دیگر متعلقہ عملہ موجود تھا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کچھ ہدایات بھی دیں۔ اس موقع پر مختلف شعبوں کے سربراہوں نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ ملٹری سیکرٹری، اے ڈی سی، چیف سکیورٹی آفیسرز اور دیگر حکام موجود تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں