اداکارہ سکارلٹ ولسن نے اپنےساتھی اداکار کو تھپڑ دے مارا

10:30 AM, 3 Aug, 2017

ممبئی: سکارلٹ ولسن معروف انگریزی اداکار ہ اور ماڈل ہیں لیکن آج کل وہ بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کر رہی ہے۔ اداکارہ آج کل اپنی آنے والی فلم "ہنسا اک سنیونگ" کی شوٹنگ میں مصروف نظر آرہی ہیں۔
تاہم فلم کی شوٹنگ کے دوران غیر متوقع طور پر ایک ایسا واقعہ رونما ہوا کہ اداکارہ نے اپنے ساتھی اداکار کو تھپڑ دے مارا کیونکہ ساتھی اداکار نے فلم کی شوٹنگ کے دوران اخلاقیات سے گری ہوئی حرکت کر نے کی کوشش کی تھی۔
ساتھی اداکار نے اداکارہ سکارلٹ ولسن کو نازیبا انداز میں ہاتھ لگانے کی کوشش کی جس کےردعمل میں اداکارہ نے ان کو تھپڑ دے مارا۔
جبکہ ساتھی اداکار کی نہ زیبا حرکت کو کیمر ے کی آنکھ قید کر لیا۔  

مزیدخبریں