سری نگر: بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارتی فوج پر حملہ ہوا ہے اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک بھارتی میجر اور سپاہی ہلاک جبکہ ایک فوجی زخمی ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حریت پسندوں کے چھپنے کی اطلاع پر شوپیاں پر سرچ آپریشن جاری تھا کہ اس دوران مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔
حملے کے بعد زخمیوں کو سری نگر کے آرمی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر میجر اور سپاہی ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق شوپیاں میں جاری سرچ آپریشن بند نہیں کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے اس دوران ضلع کوغام میں گوپال پورہ میں بھارتی فورسز نے 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں