نئی امریکی پابندیاں تجارتی اعلان جنگ ہے،روس

09:59 AM, 3 Aug, 2017

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخاب میں مداخلت کرنے پر روس کے خلاف پابندیوں کے بل پر دستخط کر کے اس کو قانون کی شکل دے دی ہے ۔ااس بل پر صدر نے وائٹ ہاوس میں دستخط کیے۔ اس نئے قانون کے تحت ایران اور شمالی کوریا پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔صدر ٹرمپ کے دستخط کیے جانے کے بعد روسی وزیر اعظم دیمیتری میودیو نے کہا کہ اس بل کو قانون کی شکل دینے کا مطلب ہے کہ امریکہ نے روس کے خلاف 'مکمل تجارتی جنگ' کا اعلان کر دیا ہے۔

دوست جانب ایران نے ان پابندیوں کے بارے میں کہا ہے کہ نئی پابندیاں ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی ہے اور تہران اس کا موزوں جواب دے گا۔

واضح رہے کہ امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تنقید کے باوجود روس پر نئی پابندیاں لگانے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔روس کی امریکی انتخاب میں مبینہ مداخلت کے معاملے میں تحقیقات جاری ہیں اور اسی تناظر میں امریکی صدر نے ملک کے اٹارنی جنرل جیف سیشنز پر دباو بھی بڑھا دیا ہے۔امریکی ایوان نمائندگان کی بھاری اکثریت نے ان اقدامات کی حمایت کی جس کے ذریعے شمالی کوریا اور ایران پر بیلیسٹک میزائل کے تجربے کی وجہ سے پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ دسمبر میں اس وقت کے صدر براک اوباما نے الیکشن ہیکنگ کے حوالے سے 35 روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑ دینے کا حکم دیا تھا اور دو روسی کمپاونڈ بند کر دیے گئے تھے۔روس نے مطالبہ کیا تھا کہ امریکہ قبضے میں لیے گئے دونوں کمپاونڈ کو روس کے حوالے کرے اور اگر ایسا نہیں کیا گیا تو روس جوابی کارروائی کرے گا۔

مزیدخبریں