اسلام آباد:وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کاکہناہے کہ ججز خط معاملے پر سپریم کورٹ کے فل کورٹ پر حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ججز خط معاملے پر سپریم کورٹ کے فل کورٹ پر حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر سپریم کورٹ کا فل کورٹ بنتا ہے تو حکومت کو اس پر کوئی ایشو نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سب کو پتہ ہے اپیل کا حق اعلیٰ عدالت کے بعد نہیں ہوتا، اس لیے اگر ججز سمجھتے ہیں کہ اس کے بعد اپیل نہیں ہونی تو ہمیں اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔