وفاقی حکومت نے عید الفطر پر چار چھٹیوں کی منظوری دیدی

08:15 PM, 3 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 10 اپریل سے 13 اپریل تک عیدالفطر کی 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیاہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے 10 سے 13 اپریل تک عید تعطیلات کی منظوری دی ہے۔ 

خیال رہے کہ 9 اپریل کو 29 واں رمضان المبارک ہوگا اور چاند نظر کی صورت میں عیدالفطر 10 اپریل کو ہوگی ورنہ 11 اپریل کو عیدالفطر ہوگی۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے 9 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ظاہر کردیے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے عید الفطر کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہوگی اور 9 اپریل کو چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

مزیدخبریں