ن  لیگ، پی پی پی اور ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ ہمارا سیاسی اتحاد نہیں ہو سکتا: بیرسٹر گوہر

07:36 PM, 3 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی :چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان  کاکہنا ہے کہ  تین سیاسی جماعتوں مسلم لیگ(ن)، پی پی پی اور ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ ہمارا سیاسی اتحاد نہیں ہو سکتا کیونکہ یہ ہماری سیٹیں ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے اسلام اباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین سیاسی جماعتوں مسلم لیگ(ن)، پی پی پی اور ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ ہمارا سیاسی اتحاد نہیں ہو سکتا کیونکہ یہ ہماری سیٹیں ہیں۔ 


انہوں نے کہا کہ کراچی کی 22 سیٹوں میں سے تین سیٹیں یہ لوگ جیت چکے ہیں باقی ہمارے سیٹیں ہیں، ہماری15  نشستیں ایم کیو ایم اور 4 پیپلز پارٹی کے پاس گئی ہیں۔ کسی کے ساتھ صفر اور کسی کے ساتھ ایک ملا کر یہ سارے جتوائے گئے ہیں، اللہ کرے بانی پی ٹی آئی عید گھر پر گزارے، جج صاحب نے 14، 14 گھنٹے سماعت کی اور تین مرتبہ اس میں ہسپتال بھی گئے۔


ان کا کہنا تھا کہ انصاف میں دیر ہی نہیں ہونی چاہیے، جس طرح سے فیصلے ہوئے تمام غیر قانونی تھے، قانون کی بالادستی پر یقین کرتے ہیں عدلیہ پر ہمیں اعتماد ہے اور احترام کرتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عدلیہ جب ان مقدمات کو دیکھے گی تو سارے ختم ہو جائیں گے۔

مزیدخبریں