سندھ کے تمام محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی

04:38 PM, 3 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی :سندھ کے تمام محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے۔  سندھ کابینہ نے اس حوالے سے باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ اور متعلقہ سیکرٹریز شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر قانون اور ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایت کی کہ وہ عدالتوں میں بھرتیوں پر پابندی کو ختم کروائیں، واٹر اینڈ سیوریج امپرومنٹ پراجیکٹ ڈونر ایجنسیز کے تعاون سے 100 ملین ڈالر کے پراجیکٹس شروع کئے ہیں، کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی پراجیکٹ صاف پانی کی فراہمی، واٹر بورڈ کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے ہے۔
کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی کی مجموعی لاگت کا 40 فیصد ورلڈ بینک، 40 فیصد اے آئی آئی بی، 20 فیصد سندھ حکومت ادا کرے گی، سندھ حکومت نے اپنے حصے کے 646.756 ملین روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔


سندھ کابینہ نے لاڑکانہ یونیورسٹی کے لئے 400 ملین روپے کی منظوری بھی دے دی، وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکرٹری کو کہا کہ سندھ ہائر ایجوکیشن کمشنر کے ذریعے ہر یونیورسٹی کا ایک بزنس پلان بنائیں، یونیورسٹی بننے کے بعد کس طرح اپنے اخراجات پورے کرے گی اس کا پلان ہونا چاہئے۔

مزیدخبریں