5 وفاقی وزرا کو اضافی قلمدان تفویض ، 3 نئے کوآرڈینیٹرز بھی تعینات کردیے گئے

  5 وفاقی وزرا کو اضافی قلمدان تفویض ، 3 نئے کوآرڈینیٹرز بھی تعینات کردیے گئے

اسلام آباد:  5 وفاقی وزرا کو اضافی قلمدان تفویض کردیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے  پانچ وفاقی  وزرا کو  اضافی قلمدان تفویض کیے ہیں اور  3 نئے کوآرڈینیٹرز بھی تعینات کردیے گئے ہیں۔  وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔


وزیر نجکاری عبد العلیم خان کو مواصلات کا اضافی قلمدان مل گیاہے۔  وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی سالک حسین کو مذہبی امور کا اضافی قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر کو نیشنل فوڈ سکیورٹی کا اضافی قلمدان دیا گیا ہے، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو بین الصوبائی رابطہ کا اضافی قلمدان سونپا گیا ہے۔

 وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کو آبی وسائل کا اضافی قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔ان کے علاوہ رانا احسان افضل وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر ہوگئے ہیں، رومینہ خورشید عالم کو ماحولیاتی تبدیلی پر وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر تعنات کردیا گیا ہے۔  شبیر احمد عثمانی امور کشمیر و گلگت بلتستان پر شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر مقرر ہوگئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں