اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں سائفر کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران سی ٹی ڈی افسر نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کو بھیجے گئے دھمکی آمیز خطوط راولپنڈی جی پی او سے آئے۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔عدالت نے کمرۂ عدالت میں موجود ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو روسٹرم پر بلا لیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو ہدایت کی کہ ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہونے کے معاملے پر آئی جی اور ایس ایس پی آپریشنز کو بلائیں، انہیں کہیں کہ آدھے گھنٹے میں ہائی کورٹ پہنچیں۔