نجکاری سے قبل پی آئی اے کے تمام  خسارے، واجبات  اور قرضے ختم

02:57 PM, 3 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : پی آئی اے کے تمام  خسارے، واجبات  اور قرضے ختم ہوگئے ہیں۔ بیلنس  شیٹ کلیئر کرلی گئی ۔  پی آئی اے کے تمام خسارے ، واجبات  اور قرضے ہولڈنگ کمپنی کو منتقل   کردیے گئے ہیں۔ 


نجکاری حکام کے مطابق پاکستان اسٹاک  ایکسچینج کو پی آئی اے کی کلیئر بیلنس شیٹ سے آگاہ کردیا  گیا۔پی آئی اے  ایوی ایشن  کے بڑے سرمایہ کاروں کیلئے  پرکشش موقع  ہے ۔پی آئی اے کے پاس ہر ہفتے 20 ممالک  کی 170 فلائٹس  کے قیمتی روٹس  ہیں ۔ 


حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے  سعودی عرب تک ڈیڑھ لاکھ مسافر کی سفری سہولت دیتا  ہے۔  نجکاری  کے بعد پی آئی اے  یورپ کے روٹس کھولے جاسکیں گے۔ پی آئی  اے کے پاس ایئرسروس ایگریمنٹ کے تحت اہم  ترین روٹس ہیں ۔ایئرسروس ایگریمنٹ  کے تحت پی آئی اے کے پاس 97 ممالک میں سفر کے معاہدے ہیں۔ 

مزیدخبریں