اسلام آباد، لاہور ہائیکورٹ کے بعد سپریم کورٹ کے 4 ججز کو بھی مشکوک خطوط ملنے کا انکشاف

02:47 PM, 3 Apr, 2024

اسلام آباد: اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ کے بعد سپریم کورٹ کے 4 ججز کو بھی مشکوک خطوط ملنے کا انکشاف ہوا ہے ۔

سپریم کورٹ کے ججز کو خطوط ملنے کا انکشاف اسلام آباد پولیس کی ڈی آئی جی آپریشنز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران کیا۔ سپریم کورٹ کے جن ججز کو خط ملیں ہیں ان میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ،جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس امین الدین  شامل ہیں۔  چاروں  خطوط  یکم اپریل کو سپریم کورٹ میں موصول ہوئے۔خطوط کو کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججز کو مشکوک خطوط موصول ہوئے تھے جبکہ آج لاہور ہائیکورٹ کے 4 ججز کو بھی ایسے ہی مشکوک خطوط ملے ہیں۔ 

مزیدخبریں