اسلام آباد ہائیکورٹ کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے4 ججز کو بھی دھمکی آمیز خط موصول

01:48 PM, 3 Apr, 2024

لاہور : لاہور ہائیکورٹ کے 4 ججز کو بھی ڈاکیے کے ذریعے مشکوک خط موصول ہوگئے۔ ججز نے مشکوک خطوط ڈی آئی جی آپریشنز کو طلب کرکے حوالے کئے۔


ججز نے ڈی آئی جی آپریشنز کو مشکوک خطوط کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔خطوط سینئر جسٹس شجاعت علی خان،جسٹس عالیہ نیلم،جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس عابد عزیز شیخ کو موصول ہوئے۔ 

سی ٹی ڈی نے خطوط قبضے میں لے لیے،فرانزک ٹیمیں بھی ہائی کورٹ پہنچ گئی ہیں۔ خط کے اوپر لگا پاؤڈر کیمیکل جانچنے کے لئےلیب بھجوایا جائے گا۔ 

لاہور ہائیکورٹ میں خط لانے والے نجی کوریئر کمپنی کے ملازم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں