کوہلو : جندران کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

09:46 AM, 3 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ: بلوچستان میں کوہلو کے علاقہ جاندران میں پہاڑی جنگلات میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ خشک جھاڑیوں کی وجہ سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوا۔

کوہلو حکام کے مطابق رات سے جاری 6گھنٹے کی کاوشوں کے بعد  پندرہ کلومیٹر پہاڑی علاقے پر پھیلی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

 پندرہ کلومیٹر پہاڑی علاقے پر پھیلی آگ پر دس ٹیموں اور 220 اہلکار اور افسران نے قابو پایا۔ آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

لیویز فورس کے جوانوں نے پر خطر پہاڑی علاقے میں کامیابی سے کارروائی مکمل کی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ آگ پر 6 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پایا گیا،، جندران کے جنگلات میں ایک ماہ کے دوران تیسری مرتبہ آگ لگی ہے۔

سرفراز بگٹی نے کوہلو کے پہاڑی سلسلے میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے لیویز فورس کی فوری کارروائی پر اظہار اطمینان کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر کوہلو ، اسسٹنٹ کمشنر، رسالدار میجر اور تمام لیویز فورس کے جوانوں کو شاباش دی۔

انھوں نے افسران اور لیویز اہلکاروں کے لئے حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ کا اعلان بھی کیا۔

مزیدخبریں