نیوزی لینڈ کی ٹیم 10 اپریل کو پاکستان پہنچے گی، ون ڈے سکواڈ کا اعلان 

11:26 PM, 3 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

ولنگٹن : دورہ پاکستان کے لیے نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ٹام لیتھم کی قیادت میں کیوی ٹیم دورہ پاکستان کے دوران 5 میچز کھیلے گی۔ 

نیوزی لینڈ کی طرف سے بین لسٹر اور کول میک کونچی کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے اور دونوں کے پاکستان سے سیریز میں ون ڈے ڈیبیو کا امکان ہے۔

ٹام بلنڈل، چیڈ باویس، میٹ ہینری، ایڈم ملنے، ڈیرل مچل، ہینری نکولس، جمی نیشم، رچن روندرا، ہینری شیپلے، اش سودھی، بلیئر ٹکنر اور ول ینگ کیوی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے اور کیویز ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے پلیئرز 10 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے دورہ پاکستان کیلئے ثقلین مشتاق کی تقرری کا باضابطہ اعلان بھی کردیا اور ثقلین مشتاق سیریز کے دوران نیوزی لینڈ کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔

مزیدخبریں