لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے بیانات نشر نہ کرنے کے معاملے پر پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین پیمرا سے جواب طلب کر لیا۔
عمران خان کے بیانات ٹی وی چینلز پر نشر نہ کرنے پر پیمرا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا نے سماعت کی۔
عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سبیرسٹر احمد پنسوتا کسے استفسار کیا کہ آپ کو دستاویزات سے ثابت کرنا ہوگا کہ عدالتی حکم عدولی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیانات اور تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
پیمرا کے احکامات کے مطابق ٹی وی چینلز سابق وزیراعظم عمران خان کا براہ راست، ریکارڈڈ بیان اور تقاریر نشر نہیں کرسکتے۔ پیمرا نے عمران خان کی تقاریر، بیانات پرپابندی سےمتعلق سیٹلائٹ چینلز کو احکامات جاری کیے۔