اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات کےہمارے اعلان پر پی ڈی ایم کے ردِعمل پر حیران ہوں۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے تو آسمان سر پر اٹھا رکھا تھا کہ ہماری حکومت ناکام ہوگئی ہے اور عوام میں اپنی تائید و مقبولیت کھو بیٹھی ہے تو پھر اب انتخابات سے خوفزدہ کیوں ہیں؟ جمہوری لوگ تو تائید و حمایت کیلئےہمیشہ عوام ہی سے رجوع کرتےہیں۔
کیا پی ڈی ایم کیلئے یہ بہتر نہیں کہ حکومت گرانے کی غیرملکی سازش میں آلۂ کار بننے اور ضمیروں کی شرمناک منڈیاں سجا کر ہمارا قومی اخلاقی ڈھانچہ تباہ کرنےکی بجائے انتخابات قبول کریں؟#WhyScaredOfElections
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 3, 2022
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کیا پی ڈی ایم کیلئے یہ بہتر نہیں کہ حکومت گرانے کی غیرملکی سازش میں آلۂ کار بننے اور ضمیروں کی شرمناک منڈیاں سجا کر ہمارا قومی اخلاقی ڈھانچہ تباہ کرنےکی بجائے انتخابات قبول کریں؟