اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ملک میں نئے الیکشن آئندہ 90 روز میں ہوں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر مملکت نے ٹویٹ میں لکھا کہ’ نئے انتخابات آئندہ 90 روز میں ہوں گے۔‘ جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے بھی خطاب میں قوم کو نئے انتخابات کی تیاری کی ہدایت کر دی ہے۔
New elections will be held in 90 days
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) April 3, 2022
واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی کے اہم اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اپوزیشن کی جانب سے پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد کی قرار داد کو آئین سے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔ جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اپنے قوم سے خطاب میں قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس ضمن میں صدر مملکت کو تجویز بھجوا ئی اور کہا کہ قوم نئے الیکشن کی تیاری کرے ۔
بعد ازاں صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق تجویز منظور کرتے ہوئے قومی اسمبلی تحلیل کر دی۔