لاہور: ماہ رمضان المبارک کے آغاز کے موقع پر عالمی رہنماؤں نے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے عالم اسلام کو رمضان کے بابرکت مہینے کی مبارکباد دیتے ہوئے امریکہ سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ جوبائیڈن نے اپنے بیان میں قرآن مجید کی ایک آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک ہمیں سکھاتا ہے کہ جو کوئی ذرہ برابر بھی نیکی کرے گا وہ اس کا اجر پائے گا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے بھی عالم اسلام کو ماہ صیام کی مبارکباد دیتے ہوئے قرآن پاک کا ذکر کیا اور کہا کہ ’قرآن پاک ہمیں سکھاتا ہے کہ خدا نے قوموں اور قبیلوں کو تخلیق کیا تاکہ ہم ایک دوسرے کو جان سکیں، آئیے ایک دوسرے سے سیکھیں اور مل کر ایک پرامن دنیا بنائیں۔‘ انہوں نے دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے رمضان کے مقدس مہینہ شروع ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
I send my warmest wishes as Muslims around the world begin the holy month of #Ramadan.
— António Guterres (@antonioguterres) April 2, 2022
The Holy Quran teaches us that God created nations and tribes “so that we might know one another.”
Let us learn from each other and, together, build a peaceful world.
Ramadan Kareem. pic.twitter.com/GcBLwn9JHq
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی اور ویڈیو کا آغاز ’اسلام علیکم‘ سے کیا ۔انہوں نے کہا کہ آج کینیڈا اور دنیا بھر کے مسلمان رمضان کے مقدس مہینے کی شروعات کر رہے ہیں، یہ عبادت ، نفس کو پرکھنے اور غور و فکر کا وقت ہے اور اسلام کی بنیادی اقدار جیسے امن، ہمدردی اور سخاوت کو منانے کا وقت ہے۔
To Muslim Canadians across the country: As you mark the start of Ramadan, and as you fast, pray, and reflect with your loved ones, I want to wish you a blessed and peaceful month. Ramadan Mubarak! https://t.co/3ZWN3b2Rwi pic.twitter.com/MmOox49r8F
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) April 1, 2022
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ٹوئٹر پر عالم اسلام کو ماہ رمضان کی مبارک دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور لکھا کہ’ خدا کرے اس بابرکت مہینے میں لوگوں میں غریبوں کی مدد کرنے کا جذبہ پیدا ہو، اور ہمارے معاشرے میں امن و بھائی چارے کی فضا کو فروغ ملے‘
Greetings on the commencement of Ramzan. pic.twitter.com/Q5YaWzaz38
— Narendra Modi (@narendramodi) April 2, 2022
ملائیشیا کے وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب نے بھی مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Daripada Abu Hurairah RA lagi bahawa Rasulullah SAW bersabda: “Apabila sampai bulan Ramadhan, pintu-pintu syurga semua dibuka, pintu-pintu neraka pula ditutup dan diikat serta dibelenggu syaitan dan iblis.” (Hadith Riwayat al-Bukhari dan Muslim) pic.twitter.com/wfsf5SibRj
— Ismail Sabri (@IsmailSabri60) April 2, 2022