لاہور: مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی خواتین ارکان کو ایوان میں جانے سے روک دیا گیا ،
دروازہ نہیں کھولا گیا تو دروازہ توڑ دیں گے۔
لیگی رہنما عظمی نے کہا کہ اسپیکر پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن دادا گیری سے لڑنا چاہتے ہیں ، انہیں ایسا رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے۔
مسلم لیگ ن کی خواتین ارکان کو ایوان میں جانے سے روک دیا گیا۔ عظمی بخاری کا رد عمل سامنے آ گیا۔#NeoNewsHD pic.twitter.com/2FW0QcQfD9
— Neo News (@NeoNewsUR) April 3, 2022
واضح رہے کہ نئےوزیراعلی پنجاب کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی میں آج ووٹنگ ہونے جا رہی ہے، وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کیلئےحکومتی اتحاد کی جانب سے سپیکر چوہدری پرویز الہی کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن اتحاد کے نامزدہ کردہ امیدوار حمزہ شہبازشریف ہیں، دونوں کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔
اسپیکر پرویز الٰہی خود وزیراعلیٰ کے امیدوار ہیں اس لیے انہوں نے اجلاس کیلئے اپنے اختیارات ڈپٹی اسپیکر کو سونپ دیے ہیں۔چوہدری پرویز الہی اپنی جیت کیلئے پرامیدہیں۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن سمیت متحدہ اپوزیشن نے دو سو سے زائد ارکان اسمبلی کی حمایت کا دعوی کر رکھا ہے۔ حمزہ شہباز نے متحدہ اپوزیشن سمیت ارکان اسمبلی کے اعزاز میں گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں عشائیہ دیا ۔ لیکی ارکان اسمبلی ،پیپلز پارٹی ،ترین گروپ ،اسد کھوکھر اورعلیم گروپ سمیت آزاد ارکان اسمبلی نے شرکت کی ۔ عشائیہ میں دوسو ایک ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔