اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری، شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح ساڑھے 11 بجے قومی اسمبلی میں ہو گا جس میں شر کت کیلئے کے لیے ارکان اسمبلی پیدل چل کر پارلیمنٹ لاجز پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔
قائد حزب اختلاف شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے پارلیمنٹ پہنچ گئے۔ pic.twitter.com/UplhVGEK3c
— PMLN (@pmln_org) April 3, 2022
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بھی اہم اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے@AAliZardari @BBhuttoZardari pic.twitter.com/ZT8Df3r0IR
— PPP (@MediaCellPPP) April 3, 2022
دوسری جانب آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بھی قومی اسمبلی اجلاس میں شریک ہونے کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے ہیں۔ْ
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج قومی اسمبلی اجلاس میں ہونے جا رہی ہے، اہم اجلاس صبح ساڑھے گیارہ بجے شروع ہو گا، سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ ریڈ زون کو حساس ترین ایریا قرار دے دیا گیا ہے۔ اجلاس کیلئے چھ نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے، تلاوت اور نعت کے بعد وقفہ سوالات ہوگا جبکہ ایجنڈے میں تیسرے نمبر پر توجہ دلاؤ نوٹس ہے اور تحریک عدم اعتماد چوتھے نمبر پر شامل ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس کے موقع پر اسلام آباد کے ریڈزون میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ریڈ زون کو حساس ترین ایریا قرار دیدیا گیا ہے اور پارلیمنٹ ہاؤس جانیوالے راستے سیل کردیئے گئے۔کسی بھی سیاسی جماعت کے کارکن کوریڈزون میں داخلےکی اجازت نہیں ہوگی جب کہ اسلام آباد میں آج اور کل ڈبل سواری پرپابندی لگا دی گئی ہے، میٹرو بس سروس بھی بند رہے گی۔
قومی اسمبلی اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے لئے اسلام آباد پولیس کے علاوہ اضافی نفری دیگر صوبوں سے بھی طلب کی گئی ہے۔3 ہزار اہلکار پنجاب پولیس، ایک ہزار ایف سی پہلے سے اسلام آباد میں موجود ہیں، دو مختلف شفٹوں میں مجموعی طور پر 8 ہزار سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی پر دیں گے جبکہ سیکیورٹی انتظامات میں رینجرز بھی معاونت کرے گی۔