تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہوگی، اپوزیشن کے نمبر پورے ، وزیراعظم بھی بازی الٹنے کیلئے پرامید 

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہوگی، اپوزیشن کے نمبر پورے ، وزیراعظم بھی بازی الٹنے کیلئے پرامید 
سورس: File

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہو رہی ہے ۔اپوزیشن اور حکومت نے اپنی اپنی حکمت عملی بنالی ہے۔ اپوزیشن کے پاس حکومت سے نمبر زیادہ ہیں تاہم وزیراعظم عمران خان بھی بازی الٹنے کیلئے پر امید ہیں۔ 

 نیو نیوز کے مطابق ایوان زیریں میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج  ہو رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے ارکان بھی آج قومی اسمبلی جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عدم اعتماد کا ووٹ جیتنےکے لیے پر عزم ہیں، پی ٹی آئی ارکان اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے بطور پارٹی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف  تمام اراکین قومی اسمبلی کو خط لکھ کر تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران اسمبلی نہ جانے کی ہدایت کی تھی۔

وزیراعظم کی جانب سے تمام اراکین کو انفرادی طور پر خط ارسال کیا گیا تھا جس میں خبردار کیا گیا تھا کہ اسمبلی اجلاس میں شرکت پر آرٹیکل 63 اے کا اطلاق ہوگا۔

مصنف کے بارے میں