پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کو58 رنزسے شکست دیدی

Pakistan blind cricket team defeats India in tri-nation T20 series

ڈھاکہ:پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کو58 رنزسے شکست دے دی،بنگلہ دیش میں جاری تین ملکی ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 58 رنز سے ہرا دیا۔

پاکستان کے 186 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 127 رنز پر ڈھیر ہو گئی،پاکستان نے 20 اوورز میں 185 رنز بنائے تھے۔ بدر منیر نے 27 گیندوں پر 50 رنز بنائے تھے اور چار چھکے مارے جبکہ معین اسلم نے 33 جبکہ نثار علی نے 30 رنز بنائے تھے۔

پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کی بصارت سے محروم کرکٹ ٹیموں کی تین ملکی سیریز کا ڈھاکہ میں آغاز ہوا، پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں بھارت کو شکست دے دی۔